• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس کی KP ہاؤس کارروائی سے 3 کروڑ روپے کا نقصان

پشاور(نمائندہ جنگ)خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پولیس کی کارروائی سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ 3کروڑ روپے سے زائد لگایا گیا ہے صوبائی اسمبلی نے اس حوالے سے سپیشل کمیٹی کی رپورٹ کی منظوری دیدی۔ایم پی اے وچیئرپرسن منیر حسین لغمانی کی سربراہی میں تشکیل دی جانے والی 12 رکنی کمیٹی نے تحقیقات کیں جس کی رپورٹ پیرکے روز اسمبلی میں پیش کی گئی۔رپورٹ کے مطابق نقصانات کا تخمینہ 3کروڑ روپے سے زائد کا لگایا گیا ہے،وزیراعلیٰ کے گمشدہ سامان کا تخمینہ 35 لاکھ روپے ہے جس میں 25لاکھ روپے مالیت کی ایم فور رائفل، 6 لاکھ کا آئی فون، ڈیڑھ لاکھ روپے کی بلٹ پروف جیکٹ، 4لاکھ روپے کی 3عینکیں بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ خیبر پختونخوا ہاؤس سے 40لاکھ روپے مالیت کا اسلحہ، گاڑیوں کا نقصان، موبائل اور نقدی غائب ہونے کی مالیت 20 لاکھ جبکہ وزیراعلی سیکرٹرٰیٹ کی گاڑیوں کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ 10 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید