• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے نے بین الاقوامی اور اندرون ملک فضائی آپریشنز میں بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان کردیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پی آئی اےنے بین الاقوامی اور اندرون ملک فضائی آپریشنز میں بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان کردیا۔ترجما ن قومی ایئر لائن کے مطابق پی ائی اے نے کویت، بحرین ، دوحہ ، سمیت دمام اور جدہ کے لیے نئی بین الاقوامی پروازیں آپریشن میں شامل کر لی ہیں۔ اس کے علاوہ اندرون ملک پروازوں میں کراچی اور پشاور کے درمیان ہفتہ وار اضافی پروازوں کے ساتھ ملکی نیٹ ورک کو وسعت دی ہے، کراچی سے پشاور کے لئے تیسری ہفتہ وار پرواز 25جنوری سے شیڈول کا حصہ بنے گی۔

ملک بھر سے سے مزید