• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، واپڈا چیئرمین بریفنگ کیلئے طلب

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے آر بی او ڈی ٹو منصوبے کے لئے وفاق سے فنڈنگ کا اجراء نہ ہونے پر واپڈا چیئرمین کو بریفنگ کے لئے طلب کرلیا ،پی اے سی نے آر بی او ڈی منصوبے کے ریکارڈ کی حوالگی سے متعلق نیب،محکمہ آبپاشی،محکمہ ریونیو کے افسران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے دی جو 15دنوں میں ریکارڈ وصول کرکے رپورٹ پیش کرے گی،تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے 62ارب روپے کی ریوائز اسکیم کے تحت 2001ع میں شروع کئے جانے والے 273 کلو میٹر طویل آر بی او ڈی ٹو منصوبے پر 2015ع سے کام بند پڑے ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے آر بی او ڈی ٹو منصوبے پر کام بند ہونے اور وفاق سے فنڈنگ کا اجراء نہ ہونے پر واپڈا چیئرمین اور واپڈا حکام کو آئندہ اجلاس میں بریفنگ کے لئے طلب کرلیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید