• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ 20 میں ترقی کیلئے SMC کورس کیلئے مزید 10 افسر نامزد

اسلام آباد( رانا غلام قادر) بیوروکریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس(SMC) کیلئے گریڈ 19 کے نامزد باقی افسران میں مزید ردوبدل کیا گیا ہے۔نامزد چھ افسران کی نامزدگی منسوخ کی گئی ہے جبکہ 10 کی اضافی نامزد گی کی گئی ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کو مراسلہ ارسال کر دیا پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 2، سیکرٹریٹ گروپ کے 3 افسران کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے۔فارن سروس، کسٹمز، آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے ایک ایک افسر کی اضافی نامزد گی کی گئی ہے۔وزارتِ داخلہ اور بلوچستان حکومت کے ایک ایک افسر کی اضافی نامزد گی کی گئی ہے۔جن افسروں کی اضافی نا مزد گی کی گئی ہے ان میں ایڈیشنل کمشنر ون سکھر محمد عامر انصاری ۔ کمشنر، دیامر، استور ڈویژن فیصل احسان پیرزادہ َ۔سیکرٹریٹ گروپ کے او ایس ڈی سہیل احمد، ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن محمد فاروق۔ایوانِ صدر (پبلک) اسلام آباد میں تعینات سیمی اعظم خان ۔فارن سروس کے ڈائریکٹر (ایران اور ترکی) جنید صادق۔ کسٹمز سروس کے ایڈیشنل کلکٹر، کلکٹریٹ آف ہیڈ کوارٹرز، انفورسمنٹ واجد علی۔ممبر فنا نس سی ڈی اے اور پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے افسرطاہر نعیم ا ختر۔ڈائریکٹر جنرل، ایچ آر ڈی سی ڈی اے سید صفدر علی۔کمشنر، بی ای ایس ایس آئی، بلوچستان حکومت قادر بخش پیرکانی شامل ہیں۔ جن افسروں کی نامزدگی منسوخ کی گئی ہے ان میں ڈاکٹر شہزاد خورشید، نوید اختر، اشتیاق احمد۔باسط حسین، شاہد رحمان اورعبدالستار عیسانی شامل ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ یہ لازمی تر بیتی کورس 27 جنوری سے 16 مئی 2025 تک منعقد ہو گا۔کورس بیک وقت ʼنِیپا کراچی، لاہور، پشاور اور اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ نامزد افسران کو 24 جنوری 2025 کو متعلقہ تربیتی مقام پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید