اسلام آباد(خالد مصطفیٰ)حکومت آج (منگل) کسی بھی وقت ای اینڈ پی (ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن) پالیسی 2012 میں ترامیم کے نوٹیفکیشن کا امکان ہے، جس کے تحت ای اینڈ پی کمپنیاں مستقبل میں دریافت ہونے والی گیس کا 35 فیصد حصہ نجی شعبے کو نیلامی کے ذریعے طے شدہ قیمتوں پر فروخت کر سکیں گی، جیسا کہ 25 نومبر 2024کو ای سی این ای سی کی جانب سے منظور شدہ عملدرآمد فریم ورک میں بیان کیا گیا ہے، جس میں یہ شرط شامل ہے کہ ایک سال میں زیادہ سے زیادہ 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی حد ہوگی۔نجی شعبہ رواں سال 100ایم ایم سی ایف ڈی سے زیادہ گیس خریدنے کا اہل نہیں ہوگا۔ قانون ڈویژن سے نوٹیفکیشن کے مسودے کی منظوری کے بعد، قائم مقام سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن نے مسودے کی منظوری دے دی ہے اور ڈی جی پی سی (ڈائریکٹر جنرل پٹرولیم کنسیشنز) کو ہدایت دی ہے کہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔