• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیک ڈور رابطے، نہ ہی کوئی مذاکرات ہو رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاہےہمارے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں اور نہ ہی بیک ڈور کوئی مذاکرات ہو رہےہیں، اُمید ہے کہ القادر کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی بری ہونگے۔ پیر کواڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبیرسٹر گوہر نے کہاکہ بشریٰ بی بی مذاکراتی سلسلے میں بالکل شامل نہیں ، کسی نے غلط خبر دی ہے کہ ان کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات چل رہے ہیں، جو کمیٹی بانی پی ٹی آئی نے بنائی ہے وہی مذاکرات کر رہی ہے، حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے دو اجلاس ہو چکے ، مذاکرات کے تیسرے راؤنڈ سے پہلے بانی پی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا ضروری ہے، ہم نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو بھی بتایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ہے۔
اہم خبریں سے مزید