• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپلومیٹک انکلیو میں رہائش پذیر جرمن سفارتکار پر اسرار طور پر زندگی کی بازی ہار گیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)ڈپلومیٹک انکلیو کے قراقرم ٹاور کے فلیٹ میں رہائش پذیر جرمن سفارتکار پر اسرار طور پر زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پولی کلینک ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کر دی ہے، جرمن سیکنڈ سیکریٹری تھامس فیلڈر ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع فلیٹ میں اکیلا ہی رہتا تھا۔پولیس نے جرمن سفارت خانے کی نشان دہی پر ریسکیو آپریشن کیا تھا، اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی لاش فلیٹ کے ایک کمرے سے ملی جو اندر سے لاک تھا، فی الحال کوئی مشکوک چیز سامنے نہیں آئی تاہم پولیس تمام زاویوں سے تحقیقات عمل میں لا رہی ہے۔ ، پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ معلوم کرنےکیلئےپوسٹ مارٹم ضرورت ہے مگر اس میں بھی ورثا کی رائے ضروری ہے۔
اہم خبریں سے مزید