• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس امین الدین تقرری، رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی سپریم کورٹ میں تقرری کے خلاف چار سال قبل دائر کی گئی آئینی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف دائر کی گئی ان چیمبر اپیل کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی ہے ، سوموار کوجسٹس جمال مندوخیل نے اپنے چیمبرمیں اپیل کی سماعت کی تو درخواست گزار ،جسٹس وقارسیٹھ کے وکیل حامد خان کے معاون وکیل پیش ہوئے اور آگاہ کیا کہ حامد خان دھند کی وجہ سے لاہور سے اسلام آباد نہیں پہنچ سکے ہیں، انہوں نے فاضل جج سے ان چیمبر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تو ان کی استدعا منظور کرتے ہوئے مزیدسماعت غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی ۔ 
اہم خبریں سے مزید