کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نےکہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں فیصلہ جو بھی آئے مذاکرات پر اثر نہیں ہونا چاہئے اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے اس کو تسلیم کیا،ہمیں بالکل فیئر بات کرنا چاہئے ان کا مطالبہ پہلے دیگر کی رہائی اور پھر عمران خان کی رہائی ہوتا ہے ، وکیل پاکستان تحریک انصاف فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ راناثناء اللہ اور دیگر ممبران نے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی کے ملاقات کروانے کی کوشش کی۔ لیکن کوئی ہے جو مذاکرات سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔ حکومت کو دیکھنا چاہیے کہ کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی کیوں نہیں دی جارہی ہےحکومت کو اب مذاکرات میں سنجیدگی دکھانا ہوگی پانچ دن ہوگئے خان صاحب سے مذکراتی ٹیم کی ملاقات نہیں ہوسکی ہے، تجزیہ کار منیب فاروق کہنا تھا کہ اگر عمران خان رہا بھی ہوگئے تو اس سے حکومت نہیں گرے گی کیونکہ حکومت اس وقت گرے گی جب اسٹیبلشمنٹ گرانا چاہے گی ، تجزیہ کار عاصمہ شیرازی نےکہاکہ عمران خان ہمیشہ ایک قدم آگے بڑھ کر دو قدم پیچھے ہٹتے ہیں۔ وکیل پاکستان تحریک انصاف فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ بہت کہا جاتا ہے کہ خان صاحب انتہائی سخت بات کرتے ہیں تاہم ان معروضی حالات کو نہیں دیکھا جاتا جس سے وہ گزرے ہیں ان کے ساتھ جو سلوک کیا گیا ہے ۔انہوں نے جو باتیں کی ہیں وہ کوئی اتنی سخت نہیں ہے انہوں نے تو تاریخ کے ساتھ موجودہ حالات کا موازنہ کیا ہے جو کوئی ایسی بات نہیں ہے ۔ حکومت کو اب مذاکرات میں سنجیدگی دکھانا ہوگی پانچ دن ہوگئے خانصاحب سے مذکراتی ٹیم کی ملاقات نہیں ہوسکی ہے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی اور رانا ثنا اللہ نے کوشش کی ہے لیکن ان کی حکومت کے نیچے وہ کون ہے جوجیل تک رسائی ہے اس تک جانے نہیں دے رہے ۔