• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی، بچوں سے زیادتی کیسز کیلئے چائلڈ کورٹس بنانے کا بل منظور

اسلام آباد ( ایوب ناصر )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے چائلڈ کورٹس کے قیام کے بل کی اتفاق رائے سے منظور ی دیدی ، داخلہ کمیٹی کا اجلاس پیر کو غیر معمولی طور پر طویل اور پر ہجوم رہا، صاحبزادہ حامد رضا کو بٹھانے کیلئے مہمانوں کی نشست لینی پڑی جو صاحبزادہ کے گرنے کا موجب بن گئی ، چیئرمین سی ڈی اے کو اجلاس میں شرکت کیلئے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم کو نشست چھوڑنی پڑی ، اجلاس کی صدارت چیئرمین راجہ خرم شہزاد نواز نے کی،دوہری شہریت کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے آغا رفیع اللہ ،نبیل گبول اور قادر پٹیل اپوزیشن کا رول ادا کرتے نظر آئے ،انہوں نے دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کی تفصیلات مانگ لیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہریت چھوڑنا ملک کی بے عزتی ،22 ہزار بیورو کریٹس دوہری شہریت کے حامل ہیں ،قومی اسمبلی کے ارکان اور جج دوہری شہریت نہیں رکھ سکتے جبکہ اہم فائلوں کے رکھوالے دوہری شہریت رکھ سکتے ہیں ؟ ۔
اہم خبریں سے مزید