• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR کے نیب زدہ افسران کون؟ کیسز کی رپورٹ 10 جنوری تک طلب

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) ایف بی آر عدالتی حکم پر قومی احتساب بیورو (نیب) کیسز والے افسران کے خلاف متحرک ہو گئی ہے اور افسران کے خلاف نیب کیسز کی رپورٹ 10 جنوری تک طلب کرلی۔ رپورٹ ملنے کے بعدمعلوم ہوجا ئے گا کہ ایف بی آر کے نیب زدہ افسران کون ہیں ؟ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے فیصلے پرعمل درآمد کے اقدامات کے تحت تمام چیف کمشنرز ، ڈی جیز ان لینڈ ریونیو ، چیف کلکٹرز اور ڈی جیز کسٹمز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔مراسلے میں ایف بی آر نے افسران کے خلاف نیب کورٹس میں زیر التوا کیسز اور ایسے افسران جن کے خلاف کورٹس کے سزاؤں کے آرڈرز جاری ہو چکے ہیں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ایف بی آر نے افسران کے خلاف نیب کیسز کی رپورٹ 10جنوری تک طلب کرلی ہے جب کہ تمام فیلڈز فارمشنرز کو عدالتی حکم کی تعمیل کرنےکی ہدایت کردی ہے۔

اہم خبریں سے مزید