• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میجر جنرل (ر) ڈاکٹر غلام قمر ڈائریکٹر جنرل مذہبی تعلیم مقرر

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نےمیجر جنرل (ر) ڈاکٹر غلام قمرکو ڈی جی، ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے مذہبی تعلیم مقرر کر دیا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ڈاکٹر غلام قمر کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔میجر جنرل (ر) ڈاکٹر غلام قمر کا تقرر 3 سال کیلئے ایم پی ون سکیل میں کیا گیا ہے۔میجر جنرل (ر) ڈاکٹر غلام قمر کی تقرری 18 نومبر 2024 سے مؤثر ہے۔یاد رہے کہ میجر جنرل (ر) ڈاکٹر غلام قمر پہلے سے ہی فرائض انجام دے رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید