• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلحہ و شراب برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(صباح نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں مسلسل عدم پیشی پر ایس ایس پی آپریشنز کو علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا،نہ ملزم پیش ہوا اور نہ ہی وکیل،جج کا اظہاربرہمی کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت کی۔مقدمے کے تفتیشی افسر اور وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔ جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نا ملزم پیش ہوا اور نہ ہی وکیل۔عدالت نے کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی۔
اہم خبریں سے مزید