• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی قیادت نے رہنماؤں کو حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی اجازت دیدی

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپنے صوبائی و مرکزی رہنماں کو حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی اجازت دیدی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی آئندہ حکومت کی غلط پالیسیوں پر کھل کر تنقید کریگی، قیادت نے اس کیلئے پارٹی رہنماں کو گائیڈ لائنز دیدی ہیں، جسکے تحت وفاق اور پنجاب میں حکومت کی غلط پالیسیوں پر کھل کر تنقید ہوگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے حکومتی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کا فیصلہ کر لیا ہے، اور اس سلسلے میں قیادت نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی اجازت دیدی۔
اہم خبریں سے مزید