• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفاری پارک میں ہتھنی سونیا کی موت کیسے ہوئی؟ِ بڑا انکشاف سامنے آگیا

کراچی (آئی این پی) سفاری پارک میں مرنے والے ہتھنی سونیا کی موت سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرلی گئی۔ابتدائی تحقیقات کے دوران معائنہ کرنے والے ڈاکٹرعامر نے سونیا کی ہلاکت کو ہارٹھ اٹیک قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کے سفاری پارک میں مرنے والے سونیا ہتھنی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیارکرلی گئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ لاہورکی یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈاینیمل سائنسز نے تیار کی۔لیبارٹری ذرائع نے بتایا کہ ہتھنی کی موت ٹی بی سے ہوئی اور سونیا کی بیماری سے ٹیم بھی لاعلم رہی تاہم بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے ہتھنی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آج جاری کی جائے گی۔یاد رہے گزشتہ 15 سال سے سفاری پارک میں بچوں اور بڑوں کی توجہ کا مرکز بننے والی سونیا ہتھنی 18سال کی عمر میں اپنے انکلوژر میں مردہ حالت میں پائی گئی تھی۔سفاری پارک کی انتظامیہ کے مطابق ہتھنی سونیا صحت کے حوالے سے صحیح تھی رات کو اچانک اس کی طبیعت بگڑی ڈاکٹر عامر نے صبح ساڑھے6بجے اس کی موت کی تصدیق کی۔
اہم خبریں سے مزید