• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری کی گاڑیاں پیسوں کے عوض دوسرے شہروں میں منتقل، معذور چور گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )چوری کی گئی گاڑیوں کو پیسوں کے عوض دوسری شہروں میں منتقل کرنے والے معذور کار چور ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل ( اے وی ایل سی ) نارتھ ناظم آباد ڈویژن نے ہیومن انٹیلیجنس اور خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی رضا ولد علی مدد کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو چوری کی کار لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں بیساکھیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے مطابق ملزم نے سرقہ شدہ کار پر جعلی رجسٹریشن نمبر ATY-462 لگا یا ہوا تھا اور ملزم کی بیساکھیاں بھی سرقہ شدہ کا ر میں مو جود تھیں۔ملزم دائیں ٹانگ سے معذور ہے اور بیساکھیوں پر چلتا ہے۔ملزم ایک ٹانگ سے چوری کی گئی گاڑیاں ڈرائیو کر کے پیسوں کے عوض شکارپور پہنچاتا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کو گاڑیاں پہنچانے کے عوض پانچ سے سات ہزار روپے فی گاڑی ملتے تھے۔ملزم کو چوری کی گئی گاڑی میں پٹرول ڈلوا کر دیا جاتا تھا جس کے بعد وہ بتائے گئے مقام پر گاڑی پہنچاتا تھا۔
اہم خبریں سے مزید