• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی اسپتالوں پر شدید دباؤ، 75 لاکھ مریض علاج کے منتظر

لندن (اے ایف پی)برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کی حکومت کا زیادہ بوجھ والے شعبے این ایچ ایس کو دوبارہ بحال کرنے کا عزم اسپتالوں پر شدید دباو ہے ، تقریباً 75 لاکھ مریض علاج کے منتظر ہیں، ہر 10میں سے4برطانوی شہریوں کو علاج کیلئے ساڑھے4ماہ انتظار کرنا پڑتا ہے جب جا کر اسے اسپتال میں اپائنمنٹ ملتا ہے۔برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کمیونٹی تشخیصی مراکز کے استعمال کو وسعت دے گی،انہوں نےکمیونٹی تشخیصی مراکز کو گیم چینجر قرار دیا اور 17 نئے یا توسیع شدہ جراحی مراکز کے ساتھ ساتھ ان میں مزید اضافے کا وعدہ کیا،تشخیصی مراکز سالانہ 4 لاکھ 40 ہزار اضافی ٹیسٹ اور اسکین فراہم کریں گے۔ جیساکہ ان کی لیبر حکومت اسپتالوں پر دباؤ کو کم کرنے کیلئے کوشش کررہی ہے۔نیا منصوبے میں نجی شعبے کی بڑھتی ہوئی شمولیت اور دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کا استعمال بھی شامل ہے، اس کا مقصد اسپتالوں کے لاکھوںاپائنٹمنٹ سلاٹس کو ختم کرنا ہے۔2029 میں تک ختم ہونے والی موجودہ پارلیمنٹ کا مقصد 18 ہفتوں کے اندر 92 فیصد مریضوں کےریفرل اپائنٹمنٹ حاصل کرنے والے کے ہدف کو حاصل کرنا ہے۔فی الحال، 10 میں سے چار افراد نے ہدف سے زیادہ انتظار کیا ہے۔کیئراسٹارمر نے سرےکے ایک اسپتال میں ایک تقریر میں کہا کہ یہ وہ سال ہے جب ہم کام کرنے کے لیےتیارہیں اور این ایچ ایس میں اصلاحات کریں گے،برطانیہ کے رہنما نے صحت کی نگہداشت میں سہولت کے ایک نئے دور کا وعدہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید