• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں/ افغان شہریوں کیخلاف آپریشن دوبارہ شروع کرنیکا فیصلہ

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)غیر قانونی طور پرمقیم غیر ملکیوں / افغان شہریوں کے خلاف آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا،حساس ادارے اور سول انتظامیہ کے درمیان مشاورت،افغان شہریوں کی واپسی کیلئے ہولڈنگ کیمپ بنانے کا بھی فیصلہ ۔زرائع کے مطابق اس سلسلے میں حساس ادارے اورسول انتظامیہ کے درمیان مشاورت ہوئی ہے۔غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی واپسی کیلئے ہولڈنگ کیمپ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔قبل ازیں بھی غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کیلئے راولپنڈی میں خیابان سرسید کالج میں کیمپ قائم کیا گیا تھا۔جس میں پانچ سوکے قریب افراد کو ٹھہرانے کی گنجائش تھی۔بعد میں صرف ضلع اٹک والے کیمپ کو ڈویژنل ہولڈنگ کیمپ کا نام دے کر باقی بند کردئیے گے تھے۔
اہم خبریں سے مزید