• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنسی مارکیٹ: انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 5پیسے اور اوپن مارکیٹ میں28پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں 97 پیسے تک کا اضافہ، پاؤنڈ بھی 51یسے تک مہنگا ہو گیا، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 5پیسے کے اضافے سے 278.40 روپے سے بڑھ کر 278.45 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 5 پیسے کی کمی سے 278.70 روپے سے کم ہو کر 278.65 روپے پر آگئی ہے ، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 28 پیسے کے اضافے سے 277.91 روپے سے بڑھ کر 278.19 روپے اور قیمت فروخت 14 پیسے کے اضافے سے 279.86 روپے سے بڑھ کر 280.00 روپے ہو گئی ہے ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 97 پیسے کے اضافے سے 286.23 روپے سے بڑھ کر 287.20 روپے اور قیمت فروخت 49 پیسے کے اضافے سے 288.75 روپے سے بڑھ کر 289.24 روپے ہو گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق پیر کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 51 پیسے کے اضافے سے 345.74 روپے سے بڑھ کر 346.25 روپے اور قیمت فروخت 36 پیسے کے اضافے سے 348.79 روپے سے بڑھ کر 349.15 روپے ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید