ملتان( سٹاف رپورٹر)چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تقریباً نصف آبادی یونیورسل طبی سہولتوں سے محروم ہے،2015ء میں طبی سہولتوں سے محروم آبادی کی شرح 60 فیصد تھی جو اب گھٹ کر 47 فیصد پر پہنچ گئی ہے تاہم پسماندہ علاقوں میں صورتحال زیادہ سنگین ہے. ملک کی بیشتر آبادی اپنے علاج کے اخراجات اٹھانے سے قاصر ہے جبکہ حکومتوں کی جانب سے مالی مسائل کی بنیاد پر طبی سہولتوں کو محدود تر کیا جارہا ہے ۔