• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکیورٹی فورسز کے KP میں 3 مختلف آپریشنز، 13 خوارج ہلاک، میجر شہید

راولپنڈی(نیوز ایجنسیاں) سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 3مختلف آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج کے 13دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں میجر محمد اویس بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، سکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل، ضلع شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں 25 اور 26 دسمبر کو دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشنز کے دوران 13 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید