• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں شدید برفباری اور طوفانی بارشوں سے جانوں و املاک کو خطرات، ریسکیو آپریشن جاری

مانچسٹر(ہارون مرزا)برطانیہ میں شدیدبرفباری اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔درجہ حرارت منفی 13سینٹی گریڈتک گرگیا۔ برفباری نے ہوئی سفر، ٹریفک اور ریلوے نظام کو مفلوج کر دیا ہے جبکہ اسسٹنٹ چیف فائر اینڈ ریسکیو آفیسر جوڈی بیرسفورڈ نے ملک میں جاری سیلابی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب سے جانوں اور املاک کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں شدید برفباری اور طوفانی بارشوں کاسلسلہ جاری ہے ۔لیسٹر شائر کا بڑا علاقہ سیلابی پانی کی نذر ہوگیا ہے گھروں میں پانی داخل ہوا ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں گاڑیاں پانی میں ڈوبی پڑی ہیں۔ ہنگامی طو رپر ریسکیو ٹیمیں نے سیلاب میں پھنسے لوگوں کی مدد کیلئے آپریشن شروع کردیا اس دوران اب تک 2سو سے زائد ایمرجنسی کالز وصول کی گئیں جبکہ متعدد علاقوں میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے ۔صرف انگلینڈ اور ویلز میں5سو سے زائد سیلاب کے الرٹ جاری کیے گئے ہیں۔ میٹ دفتر کی جاری کی گئی انتباہ میں لوگوں کوسیلابی علاقوں سے باہر نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کے ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے حکام نے پورے انگلینڈ کے لیے اپنے امبر سرد موسم کے ہیلتھ الرٹ کو بڑھا دیا ہے۔ آنے والے دنوں میں صحت اور سماجی نگہداشت کی خدمات پر بھی موسمی اثرات پڑتے نظر آ رہے ہیں ۔محکمہ موسمیات کی طر ف بعض سرد ترین مقامات پر درجہ حرارت مزید گر نے کی توقع کی جا رہی ہے۔ مانچسٹر ائیر پورٹ پر رن وے بند جبکہ ریلوے لائنیں بلاک پڑی ہیں۔ کرسمس کے بعد چھٹیاں گزار کر واپس کام پر آنیوالے دفتری ملازمین کو سفری مشکلات کا سامنا ہے۔ انگلینڈ بھر میں ہزاروں طالبعلموں کی کرسمس چھٹیوں میں ایک یوم کی توسیع کر دی گئی ہے۔ موسمی اثرات کے باعث تقریبا پانچ سو سے زائد سکولز بند کر دیے گئے ہیں۔ ماحولیاتی ایجنسی کی طرف سے سیلاب کی سینکڑوں وارننگز جاری کی گئی ہیں ساؤتھ ویسٹ انگلینڈ، ویسٹ مڈلینڈز، نارتھ ویسٹ اور ویلز کے بیشتر حصوں مزید برفباری سے سردی کی لہر میںاضافے ہو سکتا ہے پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ بعض علاقوں میں برفباری پانچ سینٹی میٹر جبکہ اونچے علاقوں میں 10سینٹی میٹر تک پڑنے کا امکان ہے۔ لیسٹر شائر فائر اینڈ ریسکیو سروس کے اسسٹنٹ چیف فائر اینڈ ریسکیو آفیسر جوڈی بیرسفورڈ نے کہا کہ سیلاب سے جانوں اور املاک کو شدید خطرہ لاحق ہوتا ہے لہذا انتباہات کو سنجیدگی سے لیا جائے ہمارا کنٹرول روم اور عملہ ضرورت مندوں کی مدد اور لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے انتھک کام کر رہا ہے ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر موسمی اثرات سے نمٹنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔شدیدبرفباری کے باعث ائیر پورٹس پرمسافروں کو مشکلات کا سامنا اور پروازوں میں تاخیرکی اطلاعات ہیں۔انگلستان، ویلز، مغربی اور شمالی اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے بیشتر جنوب مغربی ، شمال مغرب اور مغربی مڈلینڈز میں مزید برفباری کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ میٹ آفس کی طرف سے مختلف علاقوں کیلئے ییلو وارننگ جاری کی گئی ہے۔ موسم سرما کی شدت نے برطانیہ اور آئرلینڈ میںسفری مشکلات پیداکردی ہیں۔ سڑکوں پر ٹریفک اور ٹرینیں بھی سخت متاثر ہیںبعض علاقوں میںبجلی کا نظام متاثر ہونے سے ہزاروںلوگ مشکلات کا شکار ہوئے ہیں۔شمالی آئرلینڈ،ا سکاٹ لینڈ کے شمال اور مغرب، زیادہ تر ویلز، اور انگلینڈ کے مغربی اور جنوب مغربی علاقوں کے لیے میٹ آفس کی طرف سے برفباری کیلئے وارننگ جاری کی گئی ہیں ناٹنگھم اور گرانتھم کے درمیان پیٹربورو اور لیسٹر کے درمیان، ڈربی اور ایسٹ مڈلینڈز پارک وے،ناٹنگھم کے درمیان اور برسٹل پارک وے اور گلوسٹر کے درمیان ٹریفک اور ٹرینوں کی آمدو رفت کے حوالے سے خلل کی اطلاعات ہیں مانچسٹر ہوائی اڈے پر پروازوں کی روانگی میں طویل تاخیر سے مسافر بھی سخت پریشان ہیںرن وے برفباری کے باعث مجبوری کی حالت میں صبح کے وقت بند کرنا پڑ رہے ہیں۔ انوائرمنٹ ایجنسی کے پاس سیلاب کی 166 وارننگز 320 فلڈ الرٹس ہیںالرٹس کو پورے انگلینڈ میں فعال رکھا گیا ہے۔ نیشنل ریسورسز ویلز کے پاس سیلاب کی دو وارننگزاور سیلاب کے 20 الرٹس ہیں آئرلینڈ میں تقریبا 60ہزار گھرانے بجلی اور تقریبا چالیس ہزار گھرانے پانی کی سپلائی سے محروم ہوئے ہیں۔نیٹ ورک آپریٹرز ناردرن پاور گرڈ نے بتایا کہ یارکشائر اور انگلینڈ کے شمال مشرق میں27 ہزار سے زائد گھروں میں بجلی کا نظام اور دیگر معاملات متاثر ہوئے ہیں میٹ آفس کے چیف میٹرولوجسٹ فرینک سانڈرز نے کہا کہاسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے مختلف مقامات پر ژالہ باری اوربرفباری کے واضح امکانات ہیں ۔ویلز اور شمال مغربی انگلینڈ کے مختلف مقامات لپیٹ میں آئیں گے ۔

یورپ سے سے مزید