• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علما و مشائح پارا چنار میں امن کیلئے کردارادا کریں، قاری عبدالرشید

اولڈہم (پ ر) جمعیت علمائے برطانیہ کے سرپرست اعلی مولانا عبدالرشید ربانی، سواد اعظم اہلسنت برطانیہ کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری عبدالرشید، پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمدعمرتوحیدی اور جمعیت علمائے اسلام برطانیہ کے سیکرٹری جنرل قاری سید حسین احمد مدنی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پار ا چنار ٹل کوہاٹ میں جاری بدامنی ریاست پاکستان کو کمزور کرنے کی عالمی سازش کا حصہ ہے۔ ملک کے معروضی حالات کسی بھی طرح اس غنڈہ گردی و دہشت گردی کےمتحمل نہیں ہو سکتے،اور نہ ہی مشرق وسطیٰکی صورت حال اس کے لیے مناسب ہے۔ان رہنمائوں نے کہا کہ کے پی کے کی حکومت وہاں ریاست کی رٹ قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔اب علماء و مشائخ اور پیران طریقت سے ہی امید کی جاتی ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور وہ بھاری پتھر جسے سرکاری مشینری نہیں اٹھا سکی اسے ہٹا کر دنیا و آخرت میں سرخ رو ہوں۔انہوں نے کہا کہ خاص طور پر دار الایمان کربوغہ شریف،گھمگھول شریف، پنج پیر شریف، مانگی شریف وغیرہ کو خانقاہوں سے نکل کر میدان عمل میں کود کر اس آگ کو بجھانے میں عوام اور حکومت کی رہنمائی کرتے ہوئے اس فساد کو ختم کرائیں۔
یورپ سے سے مزید