• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں مسافر بردار طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

پرتھ(نیوز ڈیسک)یورپی سیاحوں کو آسٹریلیا کے شہر پرتھ سے معروف سیاحتی جزیرے لے جانے والا طیارہ سمندر میں گر کر غرقاب ہوگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انجن والے چھوٹے طیارے میں 7افراد سوار تھے۔ کوسٹ گارڈ نے جائے حادثہ سے پائلٹ اور 2سیاحوں کی لاشیں نکالی ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں 34سالہ مقامی پائلٹ جب کہ سیاحوں میں 65سالہ سوئس خاتون اور 60سالہ ڈنمارک کا شہری شامل ہے۔امدادی کاموں کے دوران 4سیاحوں کو بحفاظت نکالا جا سکا ہے جنھیں پرتھ کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔زندہ بچ جانے والوں میں ڈنمارک کی 58سالہ خاتون، سوئٹزرلینڈ کا 63 سالہ شخص اور مشرقی آسٹریلیا کا جوڑا شامل ہے جن کی عمریں65اور 63سال تھی۔یہ تمام سیاح سال نو کی تعطیلات منانے جزیرے پر آئے تھے۔ تاحال حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔ سول ایوی ایشن نے تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
یورپ سے سے مزید