• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کا نام تبدیل کرنے کی سازش کیخلاف آواز بلند کرنا ہوگی، چوہدری قربان

لوٹن (نمائندہ جنگ) کوآرڈینیٹر کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن، حاجی چوہدری محمد قربان نے بھارت کی جانب سے کشمیر کا نام تبدیل کرنے کی اطلاعات کو تشویشناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے برطانیہ میں مقیم کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سازش کے خلاف متحد ہو کر برطانوی ایوانوں اور کونسلوں میں آواز بلند کریں انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لیے اپیل کی حمایت کی۔ اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کو پیش کی گئی یادداشت میں بھارت کی ہٹ دھرمی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا گیا کہ کشمیری عوام سات دہائیوں سے قربانیاں دے رہے ہیں لیکن عالمی برادری کی خاموشی بھارت کی جارحیت کو بڑھاوا دے رہی ہے۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے بیان کو بھی سراہا گیا جس میں انہوں نے کشمیریوں کے تشخص کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے بھارت کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ حریت کانفرنس کے وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن کدگط۔ کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت دینا ناگزیر ہے۔ اسمبلی کے ارکان نے کشمیریوں کے حقوق اور ان کے تشخص کے تحفظ کیلئے مکمل حمایت کا اعلان کیا حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا کہ آزاد کشمیر کی قیادت ہمیشہ تحریک آزادی کشمیر کو اولین ترجیح دیتی رہی ہے۔
یورپ سے سے مزید