• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی اے پی جے کے انتخابات کا انعقاد

برسلز(نمائندہ جنگ) پاکستانی صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستان جرنلسٹس کے آن لائن انتخابات ہوئے جس میں 20 سے زائد ملکوں سے پاکستانی صحافیوں نے شرکت کی صدر، سینئر نائب صدر اور جنرل سیکرٹری کی نئی ذمہ داریوں کیلئےشرکاء سے ہاتھ اٹھا کر رائے لی گئی۔ ساؤتھ افریقہ سے شاہد چوہان بلا مقابلہ 2025اور2026 کیلئے صدر ،امریکہ سے خرم شہزاد چیئرمین ، برطانیہ سے وسیم چوہدری سینئر نائب صدر اور جنرل سیکرٹری کیلئے جرمنی سے مہوش خان کو بلا مقابلہ منتخب کیا گیا ۔ شرکاء نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ آئندہ چند دنوں میں نو منتخب صدر شاہد چوہان اور کور کمیٹی کی باہمی رائے اور مشاورت سے نئی کابینہ کا حتمی اعلان کریں گے ۔ اجلاس کے آخر میں تنظیم کی ترقی اور اسے مزید فعال بنانے کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
یورپ سے سے مزید