• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی رہنماؤں کی کردار کشی کو روکنا ہوگا، چوہدری یاسر مردان

پیرس (رضا چوہدری ) پاکستان اور اوورسیز کی سطح پر سیاست میں ویڈیوز اور غیراخلاقی فوٹوز کے زریعے ایک دوسری جماعت کے رہنماؤں کی کردار کشی کو روکنا ہو گا۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ یوتھ میڈیا گروپ فرانس کے رہنما چوہدری یاسر مردان نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کی۔ انہوں یوتھ کے دوستوں پر زور دیا کہ وہ خود بھی اور دوسری جماعتوں کے یوتھ سے مل کر سیاست میں اخلاقی رواداری پیدا کریں اور ہر ممکن کوشش کریں کہ سیاست سے ہٹ کر ملکی قومی اداروں کے خلاف گھٹیا مہم کو ختم کرنے کےلئے کوشش کریں کیونکہ اس سے بیرون ممالک ہم نوجوانوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان ملکوں کے معاشرے میں ہمارے پاکستان کے متعلق منفی اور غلط تاثر جاتا ہے، ہمارا دین بھی ہمیں یہی درس دیتا ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئیں ،انہوں کہا تاریخ شاہد ہے کہ ہمارے بانی قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان کی جنگ اصولوں اور اخلاق سے جیتی، ہمارے قائد میاں نواز شریف ملکی ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز مثبت کارکردگی، ترقیاتی کاموں، عوام کی فلاح و بہود کےباعث مقبول اور طاقتور ہو رہی ہیں۔ ‎ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پوری کوشش ہے بچوں کو تعلیم کےلئے اسکالر شپ اور تمام بنیادی ضرورتیں فراہم کریں اور ان کو ہنر مند بنائیں ۔
یورپ سے سے مزید