• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفارتخانہ ہالینڈ کے پاسپورٹ افسر کے والد کی وفات پر تعزیت

ایمسٹرڈیم (نمائندہ جنگ) ہالینڈ دی ہیگ پاکستانی ایمبیسی میں تعینات پاسپورٹ آفیسر سید علی اقبال کے والد سید محمد فضل کے انتقال پر ہالینڈ کی سیاسی سماجی شخصیات نے سید علی اقبال سے اظہار تعزیت کیا۔ تعزیت کرنے والوں میں کشمیر پیس فورم ہالینڈ کے جنرل سیکرٹری راجہ فاروق حیدر، سید اعجاز حسین سیفی، جامعہ مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کے خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمٰن، سیاسی سماجی کاروباری شخصیت چوہدری مشتاق احمد، سہیل احمد، سماجی شخصیت سارا احمد، محمد جاوید اقبال کھوکھر، حاجی کاظم حسین، سید سہیل حیدر شاہ، سجاد علی بٹ، افاق سید، عبدالباسط خان، پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کے صدر انور ثاقب، پیر سید اقرار شاہ، چوہدری پرویز علی، جاوید بٹ پیارے، چوہدری فیصل منظور، سید رضوان احمد، علامہ ڈاکٹر اشفاق احمد، امام و خطیب پاکستان اسلامک سینٹر سمیت بڑی تعداد میں سیاسی سماجی شخصیات ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی سید محمد فضل مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کے تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
یورپ سے سے مزید