• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک پر تنقید سیاسی نظریات کی وجہ سے کی جاتی ہے، جارجیا میلونی

روم(نیوز ڈیسک) اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نےاطالوی اخبار کو ایک انٹرویو میں کہا کہ ایلون مسک کو صرف اس وجہ سے ایک ’مانسٹر‘ قرار دیا جاتا ہے کیونکہ وہ کچھ لوگوں کے نزدیک ان کے مخالف نظریات کے حامی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسک پر تنقید اُن کے سیاسی نظریات اور نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے قریبی تعلقات کی وجہ سے کی جا رہی ہے۔جارجیا میلونی نے ایلون مسک سے دوستی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ ’ہم دونوں ایسے لوگ ہیں جن کے درمیان ایک بہترین تعلق ہے، ایلون مسک ایک شاندار انسان ہیں اور ان سے بات چیت ہمیشہ دلچسپ ہوتی ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ایلون مسک ہمارے دور کی ایک بڑی شخصیت اور ایک غیر معمولی موجد ہیں، جو ہمیشہ مستقبل کی طرف دیکھتے ہیں‘۔جارجیا میلونی نے ناقدین کے رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر ہنسی آتی ہے کہ جو لوگ کل تک ایلون مسک کو ایک ذہین فرد سمجھتے تھے، آج انہیں ایک عفریت قرار دے رہے ہیں، صرف اس لیے کہ انہوں نے ایک ایسی سیاسی سمت کا انتخاب کیا ہے جسے کچھ لوگ غلط سمجھتے ہیں۔ میں نے ہمیشہ ایسے طریقے سے سوچنے سے گریز کیا ہے۔
یورپ سے سے مزید