• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نماز کے دوران کھانے کا ذائقہ محسوس ہونے سے نماز کا حکم

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: نماز سے پہلے کوئی میٹھی چیز کھائی ہو تو کبھی اس کا کچھ اثر ہونٹوں پر رہ جاتا ہے، اگر دورانِ نماز زبان ہونٹ سے لگے اور اس چیز کا ذائقہ منہ میں محسوس ہو یا کوئی معمولی سا ذرہ منہ میں آجائے تو کیا اس سے نماز پر کوئی فرق پڑے گا؟

جواب: صورت ِ مسئولہ میں میٹھی چیز کھانے کے بعد دوران نماز زبان پر اس کا ذائقہ محسوس ہو تو اس سے نماز فاسد نہیں ہوگی، لیکن اگر کچھ ذرّات ہونٹوں پر رہ جائیں اور دورانِ نماز زبان کے باہر سے کوئی ذرہ منہ میں چلا جائے اور نگل لیا جائےتو اس کی وجہ سے نماز فاسد ہوجائے گی۔

ایسی صورت میں کلّی کرکے نماز پڑھے، تاکہ کسی قسم کا خطرہ باقی نہ رہے۔ (فتاویٰ ہندیہ، کتاب الصلاۃ،الباب السابع فیما یفسد الصلاۃ، ج:1، ص:102، المطبعۃ الکبریٰ الامیریۃ - عمدۃ الفقہ، مفسدات نماز ،ج:2، ص:258،زوار اکیڈمی)