آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: جب اناج ، کھیت میں پک جائے، تو ایسی صورت میں بھوسے کی بیع کرنا کیسا ہے، جب کہ گندم کھیت میں ہی کھڑی ہو؟
جواب: واضح رہے کہ خرید وفروخت شرعاً صحیح ہونے کے لیے مبیع (فروخت کردہ چیز) کا متعین ہونا، ضروری ہوتا ہے، لہٰذا جب تک گندم کی کٹائی نہ ہوجائے، اس وقت تک اندازے سے کھڑی فصل کا بھوسا فروخت کرنا جائز نہیں ہوگا۔
البتہ فی من یا فی بوری قیمت مقرر کرکے بیع کا وعدہ کرنا جائز ہوگا۔ (بدائع الصنائع فی ترتيب الشرائع، کتاب البيوع، فصل فی شرائط الصحۃ فی البيوع، ٥ / ١٥٦، ط: دار الکتب العلميۃ)