• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: کیا قرآن مجید ختم کرنے کے بعد سجدۂ تلاوت اکٹھے ادا کیے جا سکتے ہیں؟

جواب: قرآنِ پاک کی ہر آیتِ سجدہ پر مستقل سجدہ کرنا لازم ہے، اگر کوئی شخص (نماز سے باہر) پورے قرآنِ مجید کی تلاوت کرے اور سجدہ کی آیت آجائے تو بہتر یہ ہے کہ جس وقت آیتِ سجدہ کی تلاوت کی جائے، اسی وقت سجدۂ تلاوت ادا کرلیا جائے، کسی عذر کے بغیر سجدۂ تلاوت کو مؤخر کرنا شرعاً پسندیدہ نہیں ہے۔ 

البتہ اگر کسی وجہ سے آیتِ سجدہ پڑھنے کے ساتھ سجدۂ تلاوت کرنا رہ جائے تو ایک ساتھ متعدد سجدۂ تلاوت کرنا بھی درست ہے، لہٰذا اگر قرآنِ مجید مکمل کرلیا ہو اور سجدۂ تلاوت ادا نہ کیے ہوں تو اب چودہ سجدے کرنا لازم ہوں گے اور سارے سجدے ادا ہوجائیں گے۔ (فتاویٰ شامی، کتاب الصلاۃ، باب سجود التلاوۃ، ج:2، ص:109، ط:سعيد)