• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FMCG مصنوعات کے مینوفیکچررز، درآمد کنندگان کو ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم میں لانے کا فیصلہ

اسلام آباد( رپورٹ، تنو یر ہاشمی ) حکومت نے ایف ایم سی جی مصنوعات والے مینوفیکچررز، درآمدکنندگان ، ڈسٹربیوٹرز ، ڈیلرز اور ہول سیلرز کو ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم میں لانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت رواں ماہ 10ہزار سے زائد ایف ایم سی جی ( فاسٹ موونگ کنزیومر گڈز ماسوائے ڈیورایبل اشیاء) کمپنیوں کی مکمل چین کو ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم میں لایا جائے گا جبکہ ریٹیلرز پریہ ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم لاگو نہیں ہوگا، ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم کامقصد سیلز ٹیکس کی چوری کو روکنا ہے ،ایف بی آر کو پوائنٹ آف سیل اور ڈیجیٹل انوئسنگ نظام میں ٹیکس چوری کی نشاندہی کیلئے مانیٹرنگ کا خود کار نظام بھی لایا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید