قلعہ سیف اللّٰہ (نامہ نگار)قلعہ سیف اللّٰہ کے علاقے گوال اسماعیل زئی سے دو افراد کو اغوا کر کے لیجانے والے ملزمان کا تعاقب کرنے پر دو اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دو فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے ایک مغوی قتل دوسرا بازیاب کرا لیا گیا تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے گوال اسماعیل زئی میں گذشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے مقامی میڈیکل اسٹور کے مالک جمعہ رحیم اور ملازم مسعود خان کو اغوا کر کے لیجا رہے تھے اسی اثنا میں اطلاع ملنے پر علاقے کے لوگوں نے ملزمان کا پیچھا کیا اس دوران ملزمان گاڑی چھوڑ کر ایک مغوی مسعود خان کو قتل کر کے دوسرے مغوی کو اپنے ہمراہ پہاڑی کی جانب پیدل لے گئے تاہم علاقے کے انتظامیہ لیویز فورس مقامی لوگوں نے رات گئے تک پیچھا کرتے ہوئے اغوا کاروں کو محاصرے میں لے لیا گیا۔