• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وٹفورڈ کمیونٹی رہنماؤں کی برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سے ملاقات

وٹفورڈ( نمائندہ جنگ ) اوور سیز کمیونٹی کے مسائل حل کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ حکومت پاکستان اس حوالے سے بھرپور کوششیں کر رہی ہے ۔ اوور سیز پاکستانی اور کشمیری ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نےوٹفورڈ کمیونٹی رہنماکونسلر سردار شفیق خان کی سربراہی میں سعد نعیم ایڈووکیٹ، لائق خان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو میں کیا۔ ہائی کمشنرپاکستان نے وفد کی جانب سے پیش کئے گئے سٹیزن ایڈوائز بیورو، امیگریشن، قونصل خدمات، نیکوپ ، ویزے، پاسپورٹ، تصدیق، و کالت نامے کی پراسیسنگ میں مشکلات جیسے مسائل کو توجہ سے سنا۔ اس موقع پر کونسلر سردار شفیق خان نے پاکستان کے ہائی کمشنر سے آزاد کشمیر میں میرپور ، ڈڈیال ، پاکستان، چکسواری، منگلا ڈیم، اکال گڑھ، اسلام گڑھ ، رٹہ کے شہری علاقوں کو ریلوے لائن کے ساتھ منسلک ، ان علاقوں میں میٹر و ٹیوب لائن بچھانے پر گفتگو کی ۔ کونسلر سردار شفیق نے تحصیل نکیال اور ضلع کوٹلی میں ساردہ تا ٹینڈہ کلاھ پر چیئر لفٹ لگانے کا بھی کہا تاکہ سیاحت کو فروغ حاصل ہو سکے ۔ کونسلر سردار شفیق نے میرپور ائر پورٹ ، ضلع کوٹلی میں تحصیل نکیال، ھولاڑ سہنسہ ، حل کلاں، ڈیزل کیرج اور آزاد کشمیر میں جدید موٹر وے کی تعمیر کی ضرورت سے بھی آگاہ کیا تاکہ برطانیہ میں مقیم نوجوان نسل اپنی قومی تہذیب و ثقافت سے آشنا ہو سکے۔کونسلر سردار شفیق خان نے کہا کہ پاکستان ہمارا بڑا بھائی ہے، اوور سیز پاکستانی اور کشمیری حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وٹفورڈ کمیونٹی رہنماؤں نے اندرون ملک اور بیرون ملک مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں ،تجاویز سے پاکستان کےہائی کمشنر نے اتفاق کیا اور ملکی ریونیو میں اضافے کے ساتھ عوام کو روزگار ملے گا۔ ملاقات میں کونسلر سردار شفیق خان نے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کو پٹیشن دی ،ڈاکٹر محمد فیصل نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ان معاملات کو حکومت پاکستان تک ضرور پہنچائیں گے۔ ملاقات کرنے پروفد نے ہائی کمشنر پاکستان سے اظہار تشکر کیا۔

یورپ سے سے مزید