کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاروں کی مخصوص سیکٹرز میںخریداری سے مارکیٹ میں تیزی کا رحجان،کے ایس ای100 انڈیکس میں 609پوائنٹس کا اضافہ،ایک لاکھ 13ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی،سرمایہ کاری مالیت 73 ارب 38کروڑ 74لاکھ روپے بڑھ گئی،48.44 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی،کاروباری حجم بھی 28.09فیصد کم رہا۔