• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے3ہائی سکولوں کو ماڈل سکول بنانے کا فیصلہ،یادداشت پر دستخط

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے تین ہائی سکولوں کو ماڈل سکول بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہےجس کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے سی ای او امان اللہ خان اور غیر ملکی تنظیم برڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔تقریب کمشنر آفس راولپنڈی میں ہوئی۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنرکوارڈنیشن نذارت شاہ بھی موجود تھے۔ تینوں سکولوں میں ایڈوانس سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ملینئیم ڈویلپمنٹ گولز(ایم ڈی جی) اور کوالٹی ایجوکیشن ٹریننگ کوبنیادی اہمیت دی جائے گی۔ادھر راولپنڈی ضلع میں پہلے فیز میں آؤٹ سورس کئے گئے256سرکاری سکولوں کے311اساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق اساتذہ کو تعیناتیوں کیلئے اپنی مرضی کی پانچ جگہیں دینے کا کہا گیا ہے جس میں سے ایک پر تعیناتی ہوگی۔
اسلام آباد سے مزید