• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی سمیت دیگر الزامات، 77ملزمان کی ضمانتیں منظور

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی سالار خان کاکڑ سمیت 77ملزمان کی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانتیں منظور کر لیں۔ راولپنڈی کے تھانہ سٹی پولیس نے گزشتہ برس نومبر میں تحریک انصاف کی طرف سے دی گئی احتجاج کی کال کے بعد ان ملزمان کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ علاوہ ازیں عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں وکارکنوں کیخلاف گزشتہ برس تھانہ نصیر آباد میں درج مقدمہ نمبر 1560، تھانہ دھمیال میں درج مقدمہ نمبر 1326 اور تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ 3393 کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی۔
اسلام آباد سے مزید