اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) ملکہ کوہسار مری میں وقفے وقفے سے بوندا باندی اور ہلکی برفباری کے پیشِ نظر نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے مری ایکسپریس وے پر اضافی نفری اور گاڑیاں تعینات کر دی گئی ہیں، موٹروے پولیس کے افسران شہریوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے موقع پر موجودہیں۔