• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی ترقی موجودہ عالمی نظام کے خاتمے نہیں، تشکیل نو کیلئے ہے، مقررین

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )چین کی ترقی موجودہ عالمی نظام کو ختم کرنے کیلئے نہیں بلکہ اس کی تشکیل نو کیلئے ہے، جو بتدریج اصلاحات اور گہری کثیرالجہتی شمولیت کے ذریعے ممکن ہو رہا ہے، مساوات، عدم مداخلت، اور ریاست کی سرپرستی میں ہونے والی ترقی کے اصولوں کی بنا پر چین ترقی پذیر ممالک کو مواقع بھی فراہم کر رہا ہے اور مغرب کے تسلط سے آزاد قابلِ اعتماد اور دیرپا حل کی راہیں بھی کھول رہا ہے ،یہ بات ماہرین اور سکالرز نے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس) میں منعقدہ سیمینار اور کتاب کی تقریبِ رُونمائی میں بیان کی۔
اسلام آباد سے مزید