• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ،ماہانہ اعزازیہ کیلئے 3ہزار 665آئمہ مساجدکی درخواستیں درست قرار

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) ماہانہ اعزازیہ کیلئےراولپنڈی کے3ہزار 665آئمہ مساجد کی درخواستیں درست قراردےدی گئیں، وزیراعلیٰ پنجاب نےصوبہ بھرکی مساجد کے اماموں کو ماہانہ 25ہزار روپے اعزازیہ دینے کااعلان کیاتھا اور اس مقصدکے لئے ضلعی انتظامیہ کے ذریعے درخواستیں مانگی گئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی ضلع کی 3ہزار 735مساجد کے آئمہ نے پنجاب حکومت سے ماہانہ اعزازیہ لینے کے لئے درخواستیں دیں ، ان درخواستوں کی سکروٹنی ہوم ڈیپارٹمنٹ نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور سپیشل برانچ سے کروائی ،سکروٹنی میں 70درخواستیں مختلف اعتراضات کی وجہ سے مستردکردی گئیں جب کہ ضلع راولپنڈی میں 3ہزار 665 ائمہ مساجد کی درخواستوں کو درست قرار دیتے ہوئے انہیں ماہانہ 25ہزار روپے فی کس مشاہرہ دینے کی سفارش کی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید