راولپنڈی/اسلام آباد (سٹاف رپورٹر/خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 12 موٹرسائیکلوں ،ٹریکٹر ،طلائی زیورات ،موبائل فونز، مویشیوں ،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، تھانہ نصیرآباد کے علاقہ قاسم آباد میں 2نامعلوملزمان گن پوائنٹ پر ثاقب علی اور اس کے چچا محسن علی سے موٹرسائیکل، 53ہزا رروپے اور 2موبائل ،تھانہ سو ل لائنزکے علاقہ ایوب پارک کے قریب زبیدہ بی بی سے گن پوائنٹ پر موبائل اور پانچ سو روپے ،تھانہ صدرواہ کے علاقہ میں 2نامعلوم ملزمان نے یوسف عثمان کوروک کر تھپڑ مارے اور اس سے سے موٹرسائیکل اور موبائل چھین کرفرار ہوگئے ،کمرشل مارکیٹ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار رشیدہ بشیر سےپرس چھین کر فرار ہوگیا جس میں موبائل ، میموری کارڈ، شناختی کارڈ، ہیلتھ کارڈ، انشورنس کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈزتھے ،ریلوے سکیم 7میں عدنان شاہ کے دفتر سے لیپ ٹاپ اور ڈی وی آر،ملت کالونی میں نوشابہ ملک کے گھر سے طلائی زیورات 6تولہ، آریہ محلہ میں عبدالرحمٰن خان کے ڈیرے سے 6بھینسیں مالیتی12لاکھ روپے ، ایک گائے مالیتی ایک لاکھ روپے اور2کٹے مالیتی80ہزارروپے ،افشاں کالونی میں شہری کے گھرسے لیپ ٹاپ ،سونا اور ایک لاکھ دس ہزار روپے ،چکلالہ سکیم تھری میں تیمور حسین کی چکن شاپ سے 25ہزار روپے اور 2موبائل ،چوری کرلیاگیا۔ادھروفاقی دارالحکومت میں11وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ،6 موٹر سائیکل اور 4 موبائل فونز اڑا لئے گئے۔