اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )موبائل فونزکی درآمدات میں رواں مالی سال 2025-26 کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر40.51فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اعدادوشمارکے مطابق 5ماہ میں موبائل فونزکی درآمدات پر801.13ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40.51فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر570.18ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،نومبرمیں موبائل فونزکی درآمدات پر156.56ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جو نومبر2024کے مقابلہ میں 4.81فیصدزیادہ ہے، نومبر 2024میں موبائل فونزکی درآمدات پر149.37ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا، اکتوبرکے مقابلہ میں نومبرمیں موبائل فونزکی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر8.30فیصد کی کمی ہوئی، اکتوبرمیں موبائل فونزکا درآمدی بل 144.56ملین ڈالرریکارڈکیا گیا تھا۔