• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہ روزہ میچ، پاکستان شاہینز کے 9وکٹ پر 212 رنز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈین کرکٹ کے خلاف سہ روزہ میچ کے دوسرے دن ہفتے کو پاکستان شاہینز نے 9وکٹ پر212رنز بنائے۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز 8وکٹ پر346رنز بناکر ڈکلیئر کردی تھی۔ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم میں شامل ہونے والے اوپنر محمد ہریرا نے 73گیندوں پر74رنز بنائے۔محمد سلیمان 42 رنز، روہیل نذیر نے 21 رنز بنائے۔امام الحق پانچ ،عمیر بن یوسف16،سعد خان چار حسین طلعت 12،غازی غوری13احمد سیف اللہ سات رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔محمد موسی دس رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔کیون سنکلیئر نے 3 جبکہ جےڈن سیڈلز اور گوداکیش موتی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اسپورٹس سے مزید