• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس لیس کسٹم اسیسمنٹ سسٹم اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہو گا، وزیر اعظم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیس لیس کسٹم اسیسمنٹ سسٹم اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہو گا،کسٹم نظام میں مزید جدت لائی جائے،اسیسمنٹ سسٹم تیاری و نفاذ کیلئے کام کرنیوالی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان ، فیس لیس کسٹمز اسیسمینٹ سسٹم کی بدولت کسٹم آپریشنز کی شفافیت، کارکردگی اور خدمات کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے وزیر اعظم نے یہ بات چیف کلکٹر کسٹمز کراچی زون جمیل ناصر سے ملاقات کے دوران کی، وزیر اعظم نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کی تیاری اور نفاذ میں نمایاں خدمات کے حوالے سے جمیل ناصر اور کسٹمز کراچی زون میں انکی ٹیم کی خدمات کو سراہااورفیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کی تیاری او نفاذ کیلئے کام کرنیوالی ٹیم کیلئے ڈ یڑھ کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا، وزیراعظم نے فیس لیس کسٹمز سسٹم کو عالمی معیار اور فول پروف بنانے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجیز خصوصاً مصنوعی ذہانت کے استعمال پر زور دیااور ہدایت کی کہ منصفانہ، شفاف اور موثر کسٹم سسٹم کو یقینی بنانے کیلئے کسٹم نظام میں مزید جدت لائی جائے جو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ ہو، وزیراعظم نے کہا کہ فیس لیس کسٹم اسیسمنٹ سسٹم پاکستان کی اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہو گا، ملک میں کاروبار اور سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کے حوالے سے یہ سسٹم ایک اہم سنگ میل ہے فیس لیس کسٹم اسیسمینٹ سسٹم ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کی جانب اہم قدم ہے ۔

اہم خبریں سے مزید