• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیریٹج بلڈنگ کی مسماری، بلڈنگ مالک وکنٹریکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) تھانہ کھارادر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیریٹیج کی جانب سے مچھی مانی مارکیٹ روڈ پر واقع ہیریٹج بلڈنگ کی غیر قانونی طریقہ سے مسمار کرنے والےبلڈنگ مالک وکنٹریکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرادی گئی ہے،11 جنوری 2025 کوایس ایچ او تھانہ کھارادر کے نام جمع کرائی گئی درخواست میں پلاٹ نمبر GK-6/ 85/1, 85/2 مچھی مانی مارکیٹ روڈ غلام حسین قاسم کوارٹرز میں واقع ہیریٹیج بلڈنگ امینہ حاجیانی بلڈنگ کو غیر قانونی طورپر گرائے جانے کے خلاف بلڈنگ مالک اور کنٹریکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے لکھا گیا ہے،درخواست میں بتایا گیا ہےکہ مذکورہ ہیرٹیج بلڈنگ کو مسمار کرنے کا کام ابتدائی طور پر 4 دسمبر 2024 کو شروع کیا گیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید