اسلام آباد (مہتاب حیدر) ملک کی تاریخ میں پہلی بار کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی پی ایف) کے تحت دس سالوں کے لیے 20ارب ڈالر کے عزم کے ساتھ عالمی بینک (ڈبلیو بی) نے قرضے میں اضافے کے لیے چھ بڑے شعبوں اور نگرانی اور تشخیص کے طریقہ کار کے لیے سکور کارڈ کی جگہ پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے 37ماہ کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) قرض معاہدے کے بعد عالمی بینک کا قرضہ دس سال کی مدت کے لیے سب سے بڑا عزم ہو گا۔ پہلے ڈبلیو بی تین سے پانچ سال کی مدت کے لیے سی پی ایف فراہم کرتا تھا۔
عالمی بینک کا سی پی ایف دس سالوں کے لیے چھ بڑے شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا جن میں بچوں کی نشوونما میں کمی، موسمیاتی تبدیلی، صاف توانائی اور بہتر ہوا کے معیار کے لیے لچک میں اضافہ، جامع ترقی کے لیے مزید عوامی وسائل اور پیداواری نجی سرمایہ کاری میں اضافہ شامل ہیں۔
عالمی بینک کا سی پی ایف اہداف کا تصور کرتا ہے جن میں محصولات کی وصولی میں اضافے کے ساتھ ٹیکس محصولات کو جی ڈی پی کے تناسب سے 8.8 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد سے اوپر لے جانا، 10 گیگا واٹ (جی ڈبلیو) قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو فعال کرنا، پرائمری اور سیکنڈری تعلیم کی بنیادی تعلیم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے 12 ملین طلباء کو بہتر تعلیم کی سپورٹ، مضبوط خوراک اور غذائی تحفظ کے ساتھ 30 ملین افراد، سپر فلڈز اور آب و ہوا سے متعلق آفات سے متعلق موسمیاتی لچک سے نمٹنے کے لیے 75 ملین، 50 ملین افراد معیاری صحت، غذائیت اور آبادی کی خدمات حاصل کر رہے ہیں۔
30 ملین خواتین جدید مانع حمل ادویات استعمال کر رہی ہیں، 60 ملین لوگوں کو پانی، صفائی اور حفظان صحت کی سہولیات فراہم کی گئیں شامل ہیں۔