ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان کے نمبر 1 ایل ای ڈی ٹی وی برانڈٹی سی ایل نے کنزیومر الیکٹرونکس شو(CES 2025) میں ڈسپلے ٹیکنالوجیز کی ایک جدیداور وسیع رینج کی نمائش کی ہے جس میں کیو ڈی منی ایل ای ڈی ٹی وی، پروفیشنل مانیٹرز، اسمارٹ پروجیکٹرز اور RayNeo AR گلاسز شامل ہیں، اس کے علاوہ ٹی سی ایل نے اپنی نئی پراڈکٹ کیٹگریز اور اسمارٹ ہوم ایکو سسٹم میں اپنی جدید اے آئی ٹیکنالوجیز کو متعارف کروایا جو برانڈ کی صارفین کواسمارٹ اور صحت مند طرز زندگی فراہم کرنے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ٹی سی ایل نے ڈسپلے ٹیکنالوجی میں جدت کواپنے فلیگ شپ X11K کیوڈی منی ایل ای ڈی ٹی وی سے ظاہر کیاہے۔ یہ ماڈل 14,000 سے زائد ڈمنگ زونز کے ساتھ ہوم انٹرٹینمنٹ کو نئی جدت دیتا ہے اور شاندارتصویری کوالٹی فراہم کرتا ہے۔