• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ آئی وی ٹیسٹ مثبت آنے پر مریضوں کو ایڈز کنٹرول سینٹر منتقل کرنیکی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے ہیلتھ اتھارٹی کے افسران ایم ایس اور نجی لیبارٹریوں کے حکام کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب ایڈز کنٹرول پروجیکٹ کے مریضوں کا ٹیسٹ مثبت آنے پر مریضوں کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایڈز کنٹرول سینٹرز میں منتقل کیا جائے ،صوبہ بھر میں ایڈز کی مریضوں کی سکریننگ ٹیسٹ کے مثبت آنے کی صورت میں متاثرین کے کوائف خفیہ رکھے جائیں، متاثرہ مریضوں تفصیلات ایڈز کنٹرول سنٹر پنجاب کو بھیجی جائیں جائے، اس طرح کی تفصیلات صرف ایڈز کنٹرول سنٹر کو شئیر کیں جائیں اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے احکامات نہ ماننے والی نجی لیبارٹریوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ملتان سے مزید