ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی صدر شجاعباد کے علاقہ سے مدثر کا موٹر سائیکل جب کہ مشرف کے جانور چوری ہوگئے ،سٹی شجاعباد کے علاقہ سے انور کا موبائل فون چوری ہوگیا ،تھانہ راجہ رام کے علاقہ سے نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر آصف سے موبائل و نقدی چھین کر فرار ہوگئے، سٹی شجاعباد کے علاقہ سے مسلح افراد مدثر سے موٹر سائیکل نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ میں نوسرباز خواتین عامر کے گھر سے نقدی و زیورات لوٹ کر فرار ہوگئیں، تھانہ کپ کے علاقہ میں نامعلوم شخص نے سمیعہ بی بی کے پرس سے نقدی نکال لی،تھانہ گلگشت کے علاقہ سے عمران کی کار چوری ہوگئی ،گردیزی مارکیٹ میں نامعلوم افراد دودکانوں کے تالے توڑ کر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے، تھانہ صدر ملتان کے علاقہ میں نامعلوم افراد جاوید کے زیر تعمیر گھر سے گیٹ چوری کرکے لے گئے جب کہ تھانہ الپہ کے علاقہ میں مسلح افراد ارشد سے نقدی و موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ۔